04 Jan 2025
(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں میں بچوں کی ذہانت میں اضافہ کرنے کیلئے شطرنج کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
پہلے مرحلے میں شہر کے سکولوں کے اساتذہ کو شطرنج سکھائی جائے گی، شطرنج کے ماہر کھلاڑی اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کریں گے، اساتذہ کو چار روز ٹریننگ گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈ میں فراہم کی جائے گی۔
ٹریننگ کے بعد ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹر سکول شطرنج کے مقابلے کروائے جائیں گے، لاہور بھر سے ساٹھ سے زائد سکولوں کے طلباوطالبات شطرنج کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
شطرنج کے فائنل مقابلوں کا اہتمام جنوری کے تیسرے ہفتے سے کیا جائے گا۔