اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلب

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(محمد اشفاق) احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلب کر لیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے سات جنوری کو طلب کر لیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے ، تاریخ پر تمام ملزمان حاضر ہوتے اور عدالت فرد جرم عائد کرتی ، عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے محسوس کرتی ہے کہ حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی ، اس سے پچھلی تاریخ پر محمد خان بھٹی کی میڈیکل گراؤنڈ پر حاضری معافی تھی، آج پرویز الہٰی کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست پیش ہوئی ، پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا کہ عدالت محمد خان بھٹی ،خالد محمود چٹھہ ،آصف محمود ،نعیم اقبال ،محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے