04 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی۔
یو ایچ ایس سمیت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ایم ڈی کیٹ امتحان لینے والی یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
مراسلے کے مطابق سندھ اور اسلام آباد کے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد سے میڈیکل کالجز کے داخلے تاخیر سے دو چار ہوئے، ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل ہونے پر پی ایم ڈی سی نے داخلوں کی ہدایت کر دی۔
ہزاروں طلبہ گزشتہ تین ماہ سے میڈیکل کالجز کے داخلے شروع ہونے کے منتظر تھے۔