04 Jan 2025
(ویب ڈیسک) نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ 32 سالہ یاسر دوران ڈیوٹی مردہ پایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈز کے سر پر گولی لگنے سے ہلاکت ہوئی۔
پولیس کے مطابق لاش کے پاس سے خودکشی کا تحریری نوٹ ملا ،معاملہ خودکشی ہے یا قتل ،تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔