اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بریل سسٹم نابینا افراد کیلئے علم کی فراہمی کا مؤثر ذریعہ ہے: مریم نواز

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بریل سسٹم بصارت سے محروم افراد کے لئے علم و شعور کی روشنی فراہم کرنے کامؤثر ذریعہ ہے۔

بصارت سے محروم سپیشل ہیروز کے لئے مخصوص ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بریل پریس کام کر رہے ہیں، بریل پریس کی اپ گریڈیشن سے خصوصی افراد کو عالمی معیار کا تعلیمی مواد مہیا کرنا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور بہاولپور کے بریل پرنٹنگ پریس کے ذریعے صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اداروں کو مفت کتابیں مہیا کی جا رہی ہیں، رواں سال پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد خصوصی بچوں کو انرول کیا گیا، بصارت سے محروم طلبہ کو 15 ہزار سے زائد بریل بکس فراہم کی جا چکی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خصوصی طلبہ کو قرآن پاک بھی بریل میں مہیا کیا جا رہا ہے، خصوصی طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر معاون آلات فراہم کئے جا رہے ہیں ، خصوصی افراد کو تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے، محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بنیادی اصلاحات کرکےجدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی تعلیم کے اداروں کو سہولتوں کی کمی پوری کرکے اپ گریڈ کر رہے ہیں ، خصوصی افراد کے معاشی مسائل میں کمی لانے کیلئے ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، سماعت سے محروم بچوں کو سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے لئے معاون آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پہلے آٹزم سکول پر کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا، سپیشل ہیروز کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم  نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور خودمختار ی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، کوئی بھی بچہ، خواہ وہ کسی بھی معذوری کا شکار ہو، کسی بھی بنیادی حق سے محروم نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے