04 Jan 2025
(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اڑان بھر لی اور اس کا سفر جاری ہے۔
ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ سکواڈ دبئی پہنچ گیا ہے جہاں یہ ریکوری سٹاپ کرے گا، ریکوری سٹاپ کے بعد سکواڈ پاکستان کے لیے روانہ ہو گا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 10 جنوری سے پاکستان شاہینز کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں شیڈول ہے۔