04 Jan 2025
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
پی ایم ایس کے امتحانات میں 21 ہزار 6 امیدوار رجسٹرڈ تھے، جنرل نالج لازمی پرچے میں 6 ہزار 513 امیدوار کامیاب رہے۔
پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدوار اب پی ایم ایس دوسرے مرحلے کہ امتحانات دینے کے اہل ہوں گے۔
تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی سات ڈویژنز کے امتحانی سینٹرز میں ہوں گے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے دوسرے مرحلے کے امتحانات دینے کی عارضی تاریخ 18 جنوری مقرر کی گئی ہے۔