03 Jan 2025
(لاہور نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی کرادی۔
گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ بہت سی فرنچائزز نے کھلاڑیوں کو ابھی ابتدائی معاوضہ بھی ادا نہیں کیا، انہیں ایونٹ شروع ہونے سے قبل 50 فیصد معاوضہ لازمی ادا کرنا تھا،بعدازاں لیگ کے درمیان 25 فیصد جبکہ باقی 25 فیصد ادائیگی لیگ کے اختتام پر کرنا تھی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے کہا کہ فرنچائزز سے بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی پلیئرز کو ابتدائی معاوضہ ادا کردیا جائے گا، کھلاڑیوں کو بھی یقین دہانی کروا دی ہے۔فاروق احمد نے بہرحال یہ وضاحت نہیں کہ فورچیون بریشال کے سوا باقی فرنچائزز نے بی سی بی کو بینک گارنٹی فراہم کیوں نہیں کی۔