اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیشی فاسٹ باولر نے محمد عامر کا کونسا 4 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا؟جانئے

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(ویب ڈیسک) بنگلادیش کے آل راؤنڈر تسکین احمد نے بی پی ایل میں محمد عامر کا 4 سال پُرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

دربار بادشاہی اور ڈھاکا کیپٹل کے درمیان کھیلے گئے بی پی ایل کے پانچویں میچ میں تسکین احمد نے یہ سنگ میل سرانجام دیا۔انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں اور یوں محمد عامر کا ٹی20 کرکٹ میں بنایا گیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

محمد عامر نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 2020 ایڈیشن میں سلہٹ رائلز کے خلاف کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔ٹی20 میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ملائیشیا کے سیازرول ادروس کے پاس ہے، جنہوں نے گزشتہ سال چین کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں 8 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین انگلینڈ کے وائٹلٹی بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف لیسٹر شائر کیلئے 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔تاہم اب تسکین احمد نے عامر کا ریکارڈ توڑ کے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے