(لاہورنیوز)کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو 61 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ایڈن مارکرم 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بعدازاں ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔