03 Jan 2025
(لاہور نیوز) تاریخی سکولوں کی عمارتوں کا ریکارڈ جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے 75 سالوں یا اس سے پہلے سے قائم سکولوں کی عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
مراسلے کے مطابق عمارتوں کی اہمیت اور ان کی پانچ تصاویر محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائے، ان عمارتوں کو محفوظ بنایا جائے گا، ان عمارتوں کا خصوصی ڈیٹا بینک بنایا جائے گا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ان سکولوں میں کمروں کی تعداد، سکول پاس زمین اور دیگر معلومات بھی فراہم کی جائیں۔