03 Jan 2025
(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تبادلوں کی شکایات سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی کریں گے۔
کمیٹی نے شکایت گزار اساتذہ سے درخواستیں طلب کر لیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک ہفتہ قبل 78 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے تھے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کے تبادلے کئے گئے تھے، تبادلوں پر بیشتر اساتذہ کو تحفظات تھے، خدشات کے حوالے سے کمیٹی دو روز تک درخواستیں وصول کرے گی۔
شادی شدہ، بیوہ، معذوری اور طبی بنیادوں پر کی جانے والی منتقلی کا جائزہ امیدواروں کے ذریعے اپ لوڈ کردہ دستاویزات کی صداقت اور مطابقت کے لحاظ سے کیا جائے گا۔