03 Jan 2025
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ نے رزلٹ کارڈز کو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا۔
نتائج کے بعد طلبہ کو رزلٹ کارڈ کیو آر کوڈ کے ذریعے سے ملے گا، طلبہ کسی بھی شہر اور ملک میں بیٹھ کر کیو آر کوڈ کے ذریعے سے رزلٹ حاصل کر سکیں گے، بورڈ کی جانب سے امیدوار کو ون ٹائم کیو آر کوڈ جاری کیا جائے گا ، کسی بھی جگہ بیٹھ کر کوڈ سکین کرکے رزلٹ کارڈ حاصل کیا جا سکے گا، کیو آر کوڈ والا رزلٹ تعلیمی بورڈ کا تصدیق شدہ ہو گا۔
ابتدائی طور پر نویں اور گیارہویں جماعت کا رزلٹ کارڈ کیو آر کوڈ سے حاصل کیا جا سکے گا، تعلیمی بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے منصوبے سے امیدواروں کا وقت اور پیسوں کی بچت ہو گی۔