03 Jan 2025
(لاہور نیوز) گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وارداتیں کرنیوالا 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان مختلف مارکیٹس میں شہریوں کی ریکی کرتے اور موقع پا کر وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان سے 3 لاکھ سے زائد نقدی، 5 موبائل فونز، 3 پستول، 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان میں حسن علی، حماد اور خرم شامل ہیں۔