03 Jan 2025
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اسے کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، سب کو اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تھی، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی، ایکشن پلان کا مقصد پاکستان کے صنعتی منظر نامے کو نئے سرے سے بحال کرنا ہے۔