اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہو گا: عظمیٰ بخاری

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ ہو گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ معافی نامہ دیتے ہیں دوسری طرف یہ باہر نکل کر غلط زبان استعمال کر رہے ہیں، ان کا وہی جذبہ ہے، یہ 9 مئی دوبارہ دہرانے کیلئے تیار ہیں، ان کو تو معافی نہیں ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کیا ان کو کسی رعایت کا مستحق ہونا چاہئے؟ کے پی کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں فسادیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے، ان فسادیوں کو وہاں ہلہ شیری اور شاباش دی جاتی ہے، ان کو کہا جاتا ہے ویری گڈ بڑا کارنامہ سرانجام دیکر آئے ہو۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو گڑگڑا کر معافیاں مانگ کر باہر آئے ہیں ان کو دوبارہ ملک میں آگ لگانے کا کہا جا رہا ہے، ان کے تاثرات ملک میں دوبارہ آگ لگانے کیلئے نظر آرہے ہیں، ایسے لوگوں کو معافی نہیں ملنی چاہئے، آنے والے دنوں میں کسی کا ریلیف بنتا تھا تو لگتا ہے ان کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ان فسادیوں کیلئے یہ رعایت پاک فوج کی طرف سے آئی ہے، ان کو بھی دوبارہ سوچنا پڑے گا، معافی اس کو ملتی ہے جو معافی مانگ رہا ہو، عمران خان نے کبھی اپنے اعمال پر معذرت نہیں کی، بانی پی ٹی آئی نے زندگی میں بڑے گناہ کئے، وہ شرمندہ نہیں ہوئے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹ بہت بولتے ہیں، پی ٹی آئی والے آسانی سے کہہ دیں گے کہ کوا سفید ہوتا ہے، الزام لگا کر مظلوم بنتے ہیں، پھر ہیرو بن کر سوشل میڈیا پر مشہور ہوتے ہیں، ان کی باتوں کو اتنا سیریس نہیں لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بھنے ہوئے دیسی مرغے ،ڈرائی فروٹ کھاتے ہیں، عمران خان کی خدمت میں پیش کرنے کیلئے کیا رہ گیا ہے، انہوں نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے، ان کا کوئی معاملہ جیل ریفارم کا نہیں، خیبرپختونخوا میں جیلیں ٹوٹتی ہیں، وہاں کسی کی نظر نہیں جاتی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے جا کر اپنے صوبے کی جیلیں تو ٹھیک کر لیں، ان کو بس اڈیالہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کے سیل میں گھسنا ہے، یہ ان کا سیاسی ایجنڈا ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اجلاس میں یہ نہیں ہوتا کہ فلاں کو پکڑ لو، فلاں پر پابندی لگا دو، وزیراعلیٰ مریم نواز کی پہلی میٹنگ مہنگائی کی صورتحال پر تھی، پچھلے دور میں مہنگائی ہوتی تو سب سے پہلے ہمیں عالمی فگرز بتائے جاتے تھے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو آئے 10ماہ ہو گئے، اب تک کسی نے عالمی قیمتوں کا رونا نہیں سنا ہو گا، آج عالمی ادارے بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے، مہنگائی کی شرح اس دور حکومت میں 4 فیصد پر آ گئی ہے، پچھلے 81 ماہ کے بعد مہنگائی اس کم سطح پر پہنچی ہے، مہنگائی میں کمی کیلئے وزیراعظم کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے آفس میں ڈیش بورڈ لگا ہوا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز اشیائے خورونوش کی قیمتیں دیکھتی رہتی ہیں، بجلی کی قیمتوں سے لوگ تکالیف کا شکار رہے، بجلی کی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے 54 ارب روپےکا ریلیف دیا گیا، اب سولر پروگرام شروع ہو چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 550 واٹ کا سولر سسٹم ان صارفین کیلئے جو 100 یونٹس بجلی استعمال کرتے ہیں، 1100 واٹ ان لوگوں کیلئے جو 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین ہیں، شفاف انداز میں بیلٹنگ کر کے سولر سسٹم کو تقسیم کیا جائے گا، بجلی چوری اور ایک سے زائد میٹر والے صارفین اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ یہ سولر پروگرام بجلی بل ادا کرنے والے غریب لوگوں کیلئے ہے ، مریم نواز کی ڈکشنری میں ایک ہی لفظ ہے وہ ہے میرٹ ، وزیراعلیٰ مریم نواز کسی خاص پارٹی کے لوگوں کو مستفید نہیں کرتیں، کسی پروگرام پر کوئی پارٹی بازی نہیں ہو رہی، یہ نہیں ہو رہا کہ پی ٹی آئی کا بندہ ہے تو اس کو ٹریکٹر نہیں دینا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز بھی ڈیزل سے چلتے ہیں، بجلی کی کھپت کو کنٹرول کرنے کیلئے 8 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، پنجاب میں پہلے کبھی شرمز فارمنگ کا تجربہ کامیاب نہیں ہو سکا، مظفر گڑھ میں 120 ٹن جھینگوں کی پیداوار حاصل کی گئی ہے، جنوبی پنجاب شرمز فارمنگ کے حوالے سے ایک حب بننے جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظفر گڑھ میں 100 ایکڑ پر شرمز فارم بنایا گیا تھا، سال میں دوبار شرمز کی پیداوار حاصل ہو گی، نجی شعبے کو بھی شرمز فارمنگ کی دعوت دی جا رہی ہے، زمین کے ساتھ ساتھ بلاسود قرضہ بھی پنجاب حکومت دے گی، پنجاب کے عوام جلد اس پروگرام کو کامیاب ہوتا دیکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے