اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بانی پی ٹی آئی پیشکش بارے بات درست کر رہے ہیں: شیخ وقاص اکرم

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پیشکش سے متعلق بات درست کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا ہمارا حق ہے، بانی سے ملاقات کرانا کوئی غیرقانونی کام نہیں ہے، بانی سے تفصیل سے ایک ایک پہلو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت سے بار بار کہہ چکے ہیں تفصیل سے بانی سے ملاقات کے لیے ٹائم دیا جائے، چھوٹے کمرے میں انفرادی طور پر ریکارڈڈ ملاقات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرچیزکا ایک وقت ہوتا ہے، بانی نےمذاکرات کا ایک دروازہ کھولا ہے، میرے علم میں یہی ہے کہ بانی کو آفر کی گئی ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سے مذاکرات کو ٹھیس نہیں پہنچے گی، اس کیس میں کچھ بھی نہیں بریت کا کیس ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں جھوٹے کیسز بنانا بند کرو، اگر کوئی سنجیدہ پیشرفت ہوئی تو 31 جنوری کی ڈیڈلائن کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے