اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے: گورنر پنجاب

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پی ایل ایف کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پسرور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت کے خلاف سازشی عناصر کا راستہ بند کردیا ہے، آئینی بنچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستانی عوام بلاول بھٹو کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، سیاسی جماعتوں کے درمیان معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، کرم ایجنسی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت کو اس مسئلہ پر فوری توجہ دینا ہوگی، بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلا بار میں لے کر جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے