اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فریق ثانی کو سوچنا پڑے گا کیا یہ لوگ رعایت کے مستحق ہیں؟ عظمیٰ بخاری

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معافیاں مانگنے والوں کو آج ریلیف ملا ہے، فریق ثانی کو سوچنا پڑے گا کہ کیا یہ لوگ رعایت کے مستحق ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ملک دوبارہ ٹریک پر آ رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں، اب 9 مئی کے دہشت گرد بتائیں گے ملک میں کیا کرنا ہے؟۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خدیجہ شاہ کیسے رہا ہوئی اور کیسے جیل اصلاحات کمیٹی میں شامل ہوئی؟ سیاسی ورکرز رہا ہونے کے بعد دوبارہ 9 مئی پر شادیانے بجا رہے ہیں، مجھے ان کی رہائی پر خود حیرت ہوئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا ایسا سیاسی لوگ نہیں کر سکتے، اگر 9 مئی والوں کو پہلے سزائیں ہو جاتیں تو 26 نومبر نہ ہوتا۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ اڈیالہ میں بیٹھے موصوف اب اچانک مذاکرات کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پہلے تو مذاکرات پر تنقید کرتے تھے، اب جیل نہیں کاٹی جا رہی تو مذاکرات کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کس چیز پر کمیشن بنے؟ 9 مئی کے حوالے سے سارے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے