اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: انتخابات دھاندلی اور ملٹری کورٹس کیسز سماعت کیلئے مقرر

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس اور 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گئے۔

سپریم کورٹ آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، آئینی بینچ ‏سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا، بانی پی ٹی آئی کی 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے آئینی درخواست اور شیر افضل مروت کی انتخابی دھاندلی کی درخواست 8 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

7 رکنی آئینی بینچ اگلے ہفتے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے، 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ نظر ثانی کیس اور حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کیخلاف درخواست اور طلبہ تنظیموں پر پابندی کیخلاف درخواست پر بھی 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے