اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

عسکری قیادت، وزرا اعلیٰ اور وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے اجلاس میں شرکت کی، وفاقی وزرا، سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں کونسل کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے حوالے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سپیشل اکنامک زونز کی کارکردگی، نیشنل منرل ہارمنائزیشن پالیسی پر وزارتوں کی بریفنگ دی گئی، ایپکس کمیٹی نے زراعت، آئی ٹی، مائننگ، سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ایپکس کمیٹی نے ملک بھر میں سپیشل اکنامک زون کا جال بچھانے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق فورم نے اعادہ کیا کہ چاروں صوبوں میں سپیشل اکنامک زونز قائم ہونے چاہئیں، اکنامک زونز کے قیام کے لئے مقامات کا تعین کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا، فورم نے اکنامک زونز سے متعلق قوانین کو آسان بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کو مائننگ سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی، مائننگ سے متعلق وفاقی اور صوبائی قوانین میں ترمیم کی بھی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور مختلف ممالک کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے امکانات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فورم نے ملکی معاشی اعشاریئے بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں اقدامات کو تیز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے