اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور ہائیکورٹ: پرائیویٹ سکولوں میں بسوں سے متعلق ترمیم شدہ رولز پیش کرنے کا حکم

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں میں بسوں کو لازمی قرار دینے کے متعلق ترمیم شدہ رولز آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم  نے سموگ تدارک کی گزشتہ سماعت بارے دو صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کو طلبا کیلئے بسوں کا انتظام کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ جو سکول عمل نہیں کرے گا اس کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے، پنجاب حکومت کے لاء افسر  نے بتایا کہ وزیراعلی کو پرائیویٹ سکولز رولَز میں ترمیم کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔

سرکاری وکیل کے مطابق رولز میں ترمیم کر کے سکول بس لازمی قرار دی جائے گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ترمیم شدہ رولز پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے شہر کی سڑکوں کی ری الائمنٹ اقدامات کی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے