اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی چوک احتجاج: گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین  نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمان کے وکلاء اور پراسیکیوٹر راجہ نوید بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت جج ابو الحسنات نے کہا کہ ضمانتیں لگی ہوئی ہیں، آپ یہ کریں ایک ہی وکیل بحث کر  لے، وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان میں افغان اور پاکستانی شہری شامل ہیں جس پر جج ابو الحسنات نے کہا کہ افغان شہریوں کی حد تک ان کے نام بتا دیں ان کو الگ کر دیتے ہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ سب افغان شہری قانونی طور پر پاکستان میں رہ رہے ہیں، سب کاغذات بھی لگے ہوئے ہیں، قانونی طور پر رہنے والے افغان شہریوں نے پناہ کے لیے درخواست دے رکھی ہے اور وہ غلط سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوتے، افغان شہریوں کو کراچی کمپنی اور ترنول میں گھروں سے اٹھایا گیا ہے، ان کی تعداد 146 ہے۔

جج  نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا ان سب پر برآمدگیاں ڈالی گئی ہیں؟ وکیل صفائی  نے کہا کہ سب پر مشکوک برآمدگیاں ڈالی گئی ہیں، ویڈیو سمیت کوئی پرائیوٹ گواہ نہیں ہے، عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی کے مظاہرین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے