اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ، مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی اپیلیں دائر کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ، دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

1محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان

 2سمیع اللہ ولد میرداد خان

3لئیق احمد ولد منظور احمد

4امجد علی ولد منظور احمد

5یاسر نواز ولد امیر نواز خان

6سیعد عالم ولد معاذاللہ خان

7زاہدخان ولد محمد نبی

8محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان

9حمزہ شریف ولد محمد اعظم

10 محمد سلمان ولد زاہد نثار

11 اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ

12محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل

13سفیان ادریس ولد ادریس احمد

14منیب احمد ولد نوید احمد بٹ

15محمد احمد ولد محمد نذیر

16 محمد نواز ولد عبدالصمد

17محمد علی ولد محمد بوٹا

18 محمد بلاول ولد منظور حسین

19 محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے ، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے ، اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے