اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر کو افیئرز کے بجائے دوسری شادی کی اجازت دی: اداکارہ سلمیٰ ظفر کا انکشاف

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(ویب ڈیسک) سینئراداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہرعاصم کو دوسری لڑکیوں سے دوستیاں رکھنے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

اپنی شادی کے حوالے سے اداکارہ سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ میری شادی 18 سال سے بھی پہلے ہوگئی تھی، انٹر کے امتحان کا نتیجہ بھی نہیں آیا تھا حتیٰ کہ شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا، میرے شوہر اورمجھ میں 5 سال کا فرق ہے، 2 بیٹیاں اورایک بیٹا ہے، درحقیقت ساس نے گھر کو لے کر چلنا سکھایا، آج جو کچھ بھی ہوں ساس کی وجہ سے ہوں۔

شوہر کی دوسری شادی کے سوال پر سلمیٰ ظفرعاصم نے بتایا کہ جب عاصم کی دوستیوں کے قصے مجھ تک پہنچے تو شروع کے 3 ماہ بہت مشکل گزرے، بھوک پیاس ختم ہوگئی لیکن اس کے بعد سسر سے گفتگو کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے عاصم سے کہا آپ کو دوستیوں کے بجائے نکاح کر لینا چاہیے، شوہر کی شادی کیلئے بچوں کو بھی میں نے خود منایا، عاصم کے ایک حادثے کے بعد میں نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کیلئے راضی ہو جائیں، جس کے بعد بیٹے نے مجھے کہا کہ اگر میں عاصم  کی شادی کے بعد نہ روؤں تو وہ  راضی ہے جس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہوگئی۔

سلمیٰ ظفر کے مطابق اس کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، آج میری 3 نہیں 4 اولادیں ہیں، بچوں میں بھی سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے