01 Jan 2025
(لاہورنیوز) معروف اداکار ساجد حسن نے کہا کہ نئے سال میں ملکی ترقی کیلئے سائنس کی دنیا میں آگے بڑھنا ہوگا۔
معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے مداحوں کو نئے سال کے پیغام میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اگرنوجوان وطن چھوڑ کر جا رہے ہیں تو ہمیں اپنے ماحول کو بہتر کرنا ہوگا۔ساجد حسن نے کہا کہ وطن کیلئے پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔معروف اداکار کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کے موقع پر دعا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی خدمت کرسکیں۔