01 Jan 2025
(لاہور نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس اب کل دن ساڑھے گیارہ بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے تین بجے ہو گا۔
قومی اسمبلی ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی اراکین کی درخواست پر کی گئی، اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے۔