اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو مواقع دینا ہوں گے: یشما گل

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو مواقع دینا ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں یشما گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک میں نے شوبز انڈسڑی میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس بارے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں، ہرکام میں کامیابی کیلئے محنت اور اپنی منزل کا تعین ضروری ہے، سفارش کا زمانہ گیا، اب ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں شوبز انڈسڑی میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی، پاکستانی شوبز انڈسڑی میں صرف نئے آنیوالوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا ہے کہ محنت اور منزل کے تعین کے بغیر کامیابی کا امکان کم ہوجاتا ہے لہٰذا نئے آنے والوں کو اس چیز کو مدنظر رکھنا چاہئے۔

یشما گل نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے باتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں، اور دل چاہتا ہے کہ وقت رک جائے مگر انسان کی ساری خواہشیں تو پوری نہیں ہوتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے