اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) نادرا کی جانب سے 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی سکیورٹی فیچرز کے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خصوصی ب فارم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء مرحلہ وار 15 جنوری سے ہوگا، نادرا کا محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم میں شامل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اورغلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔

محسن نقوی نے کہا یہ اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈ، غیرقانونی پاسپورٹ، انسانی سمگلنگ جیسے جرائم روکنے میں معاون ثابت ہوں گے، چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اورپوری ٹیم کو مختصر مدت میں ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پرمبارکباد دیتا ہوں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں سے 15 جنوری سے نادرا سینٹر پر انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی، ان بچوں کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے، انہیں اپنے ہمراہ اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچے کا یونین کونسل یا ٹاؤن کمیٹی سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی لانا ہوگا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا میں ضروری کارروائی کے بعد بچے کا تصویر والا ب فارم جاری کیا جائے گا، 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں کو نئے پاسپورٹ کی درخواست کے وقت نادرا سے جاری شدہ انگلیوں کے نشانات اور تصویر والا ب فارم بھی پیش کرنا ہوگا، پرانا ب فارم جس میں تصویر اور انگلیوں کے نشانات شامل نہیں مذکورہ بالا عمر کے بچوں کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے