اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی پنجاب کی حدود میں درج 26 مقدمات میں گرفتار

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) 9مئی واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کو پنجاب کی حدود میں درج 59 مقدمات میں سے 26 مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ لاہور نیوز نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی حدود میں درج کل 59 مقدمات میں سے 26 میں بانی پی ٹی آئی گرفتار ہیں، بانی پی ٹی آئی پنجاب کی حدود میں درج کل 18 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری پر رہا ہیں، بانی پی ٹی آئی پنجاب کی حدود میں درج کسی بھی مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر رہا نہیں، بانی پی ٹی آئی کم از کم 2 مقدمات میں بے گناہ قرار دیئے جا چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر درج 48 مقدمات میں نامکمل جبکہ ایک مقدمے میں مکمل چالان عدالت میں پیش ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 9 مقدمات میں تفتیش تاحال مکمل نہ ہو سکی۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج ایک مقدمہ بے گناہ ہونے کے باعث کینسل ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 22 جبکہ راولپنڈی میں 19 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک، فیصل آباد میں 5 اور اٹک میں 4 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف میانوالی میں ایک جبکہ قصور میں 7 مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے