اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہریوں کی بڑی تعداد معلومات اور تفریح کی غرض سے چڑیا گھر آتی ہے، چڑیا گھر کے بہت سارے جانور اور پرندے شہریوں نے گود لے رکھے ہیں، چڑیا گھر کسی قانونی جواز کے بغیر نجی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ نجی کمپنی چڑیا گھر میں آنے والے شہریوں کی جیبوں سے پیسے بٹور رہی ہے، پارکنگ، داخلہ فیس کے علاوہ چڑیا گھر میں جھولوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچی ہیں، چڑیا گھر کے جانوروں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چڑیا گھر کو نجی انتظامیہ سے واپس لینے کے احکامات صادر کرے،عدالت چڑیا گھر میں اضافی فیسوں کی وصولی روکنے کا بھی حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے