اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ہو: مریم نواز

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ہو۔

سال نو پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، عوام کی خوشیوں، صحت اور جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت دعا گو ہوں، سال نو میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اور روشن مستقبل کے آغاز کا عزم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، آٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دعا ہے سال نو وطن عزیز سے غربت و افلاس، دہشتگردی و انتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ 2024 میں تعلیم، زراعت، انرجی اور ہیلتھ سمیت ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹ لائے، اب مزید آگے بڑھیں گے، ہم ایک مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 2024 میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان اور افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، سال نو کے آغاز میں عہد کرتے ہیں دن رات کام کریں اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھائیں گے، دعا ہے 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے