اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال ہوائی فائرنگ: 3595 مقدمات درج، 5412 افراد گرفتار، 3865 ملزمان کو سزائیں

31 Dec 2024
31 Dec 2024

(لاہور نیوز) رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف 3595 مقدمات درج، 5412 افراد گرفتار کئے گئے، اور 3865 ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں جبکہ 2816 مقدمات کا چالان مکمل کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف 523 مقدمات درج اور 572 افراد کو گرفتار کیا گیا، صوبہ بھر میں ون ویلنِگ میں ملوث افراد کے خلاف 3170 مقدمات درج، 3365 افراد گرفتار کئے گئے۔ْ

لاہور میں ون ویلنِگ میں ملوث افراد کے خلاف 1641 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 1569 افراد کو گرفتارکیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنِگ کی ہرگز اجازت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کی خریدو فروخت کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں، والدین اپنے بچوں کو ون ویلنِگ کی جان لیوا سرگرمیوں میں ہرگز ملوث نہ ہونے دیں اس بار بھی جو ہوائی فائرنگ میں ملوث پایا گیا اس کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے