اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم نے ملکی معیشت کے تاریخ ساز منصوبے اُڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

31 Dec 2024
31 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی تعمیر و ترقی کے تاریخ ساز منصوبے " قومی اقتصادی پلان 29۔2024 اُڑان پاکستان کا افتتاح کر دیا۔

اڑان پاکستان پروگرام کے اجرا کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انوارالحق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر خیبرپختونخوا اور گورنر بلوچستان بھی شریک ہوئے۔

5سالہ اُڑان پاکستان پروگرام پائیدار ترقی کا جامع روڈ میپ ہے، ڈیجیٹل معیشت، توانائی، انفراسٹرکچر، ماحولیات اور روزگار کے مواقع اُڑان پاکستان کے اہم پہلو ہیں، اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد ملکی معیشت کو مضبوط اقتصادی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

قومی اقتصادی پلان ’’اڑان پاکستان‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے،  آج عظیم دن ہے جس روز اُڑان پاکستان پروگرام کا آغاز کیا، بے پناہ چیلنجز کے باوجود ہم معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہمیں آگے بڑھنا ہے، اقتدار سنبھالا تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہم سیاست نہیں ریاست کو بچائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے، اس سے بڑی عوام کے ساتھ اور کیا زیادتی ہوسکتی ہے، جون کے تیسرے ہفتے پیرس میں آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوئی، گزشتہ 9 ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، معاشی استحکام کے لیے ہمیں آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑا، یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے معاشی استحکام ناگزیر ہے، نیشنل اکنامک پلان اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے، ملک میں میکرواکنامک استحکام آچکا ہے، مہنگائی 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان کے اجرا پر بے حد خوشی ہوئی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے مالی سال میں سرپلس 24 سال بعد حاصل کیا، افراط زر 38 فیصد کم ہو کر 5 فیصد، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آگیا ہے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کائبور اس وقت 12 فیصد کے قریب ہے، ہم نے مزید گروتھ کی طرف جانا ہے، ڈیفالٹ ریٹ میں 93 فیصد کمی ہونا بڑی کامیابی ہے، ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مزید استحکام کی جانب جانا ہے، پائیدار ترقی کیلئے معاشی استحکام ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 سے 14 ماہ کی کوششوں کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں، پچھلے 12 سے 14 ماہ میں میکرو استحکام کے حصول کی کوششوں میں پیشرفت ہوئی، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں سرمایہ کاری کیلئے اہم ہیں،ہوم گرون نیشنل ایکشن پلان میں ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ قومی اقتصادی پلان کے ذریعے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے، ہم منصوبہ بندی سے نکل کر عملی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، 1991 میں نوازشریف نے معاشی ترقی کا ایجنڈا دیا جس کو اب دوبارہ شروع کرنا ہے، ہماری ترجیح سستی توانائی اور برآمدات کا فروغ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ قرض واجبات میں نمایاں کمی ہوئی، سماجی شعبے کی ترقی کیلئے زیادہ فنڈز دستیاب ہوں گے، نجکاری کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے، پاکستان درآمدی معیشت رہی ہے، ہمیں نمو کی طرف جانا ہے، یہ بنیادی اصلاحات کے ذریعے کریں گے، وزیراعظم نے اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ اور کاروبار کو برابری کی بنیاد پر موقع فراہم کریں گے، برآمدات کو استحکام دیں گے، مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ ہوگا۔

قومی اقتصادی پلان ’’اڑان پاکستان‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کے دلیرانہ اقدامات کی بدولت آج معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام باہمت اور باصلاحیت ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ جہاں ایک طرف چیلنجز ہیں وہاں ہمیں بے پناہ مواقع بھی میسر ہیں، ہم نے مواقع سے استفادہ کر کے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہے، ہمیں سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو منفی سیاست چھوڑنا ہو گی، اُڑان پاکستان قومی ترقی کا ایک جامع پروگرام ہے، نوازشریف کی حکومت نے 3ایز کا پروگرام دیا اور ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، نوازشریف کی قیادت میں 3ایز کے اہداف حاصل کیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے ذریعے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، ایک بہت بڑا ایکشن پلان وزیرخزانہ اور وزیر منصوبہ بندی نے پیش کیا، یہ پلان صوبوں اور وفاق  نے منظور کیا، شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، سٹاک مارکیٹ روزانہ نیا ریکارڈ بنا رہی ہے، حکومت جس طرح آگے بڑھ رہی ہے انشااللہ یہ اپنےاہداف حاصل کر لے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو منفی سیاست چھوڑنا ہوگی، قدرت نے پاکستان کو بےپناہ وسائل سے نوازا ہے، ضروری ہے کہ ہم یکسو ہو کر آگے بڑھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے