اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سال2024 میں پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا

31 Dec 2024
31 Dec 2024

(فوزیہ علی) سال2024 میں پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، رواں سال گزشتہ چار سال کی نسبت سب سے زیادہ 67 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2024 کے دوران پولیو کیسز میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، ملک بھر کے 33 اضلاع میں 67 بچے پولیو کا شکار ہوئے، 550 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، ایک بچہ پولیو کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

رواں سال میں گزشتہ چار سال کی نسبت پولیو کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان کے 13 اضلاع سے 27 کیسز سامنے آئے، سندھ کے 12 اضلاع سے 19 کیسز جبکہ خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع سے 19 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔

سال 2023 میں خیبرپختونخوا سے 4 جبکہ سندھ سے 2 پولیو کیسز سامنے آئے تھے، 2022 میں 20 بچے پولیو سے متاثر ہوئے تھے، 2021 میں بلوچستان میں صرف 1 بچہ پولیو کا شکار ہوا تھا، 2020 میں 84 اور 2019 میں 147 بچے پولیو سے معذور ہوئے تھے۔

گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 2015 سے 2024 تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

رواں سال انسداد پولیو مہم کیلئے 15 کروڑ 18 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کا قرض فراہم کیا جبکہ غیر ملکی ڈونرز  نے 10 کروڑ 94 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی گرانٹ دی جس میں گیٹس فاؤنڈیشن کی 5 کروڑ 50 لاکھ کی گرانٹ شامل ہے۔

سال 2024 کے دوران انسداد پولیو پروگرام کے تحت ملک بھر میں 12 پولیو مہمات میں 4 کروڑ 36 لاکھ سے 4 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اس کے باوجود پولیو کیسز میں اضافہ ہی نظر آیا، بھارت 2014 میں جبکہ بنگلہ دیش 2006 سے پولیو فری ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق صحت کے معیار کے لحاظ سے پاکستان 190 ممالک میں سے 122 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ان دو ممالک میں بھی شامل ہے جہاں پولیو  نے تاحال اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے