30 Dec 2024
(لاہو نیوز) وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیل کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم نے شرکت کی، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عبد الرحمن، سیکشن آفیسر ثناء جاوید، یو این ویمن سے سدرہ ہمایوں، یو این ایف پی اے سے تانیہ درانی اور لیگل ایڈ سوسائٹی سے انعم سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔
سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ریپ سیلز کے قیام کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیل کا دائرہ کار صوبہ کی سطح پر بڑھائیں گے، اینٹی ریپ کرائسز سیل میں شواہد کا ڈیٹا اکٹھا اہمیت کا حامل ہے، سیلز کی ورکنگ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔