جرم وانصاف
رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کا کیس: ملزم ہاشم عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
30 Dec 2024
30 Dec 2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ملزم ہاشم عباسی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت پیش کیا گیا تھا۔
ملزم ہاشم عباسی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔