اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کی فہرست عدالت پیش

30 Dec 2024
30 Dec 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے 100 سے زائد تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور فیصل چودھری بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے دوران کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر بنیامین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز  نے گواہ پر جزوی جرح کی جو آئندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی، اسی طرح آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بھی گواہ پر جرح کریں گے۔

گواہ کی جانب سے توشہ خانہ 2 کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بطور وزیر اعظم ملنے والے 108 تحائف کی فہرست عدالت پیش کر دی گئی، گواہ نے توشہ خانہ تحائف کے ریکارڈ سے متعلق 2 رجسٹر اور پرائیویٹ اپریزر کا قانونی طریقہ کار بھی عدالت میں پیش کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے