(لاہور نیوز) لڑکی کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔
مزنگ سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اطلاع دی، خاتون نے بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے اور بلیک میل بھی کر رہا ہے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔
ترجمان کے مطابق تفتیش میں سامنے آیا کہ متاثرہ خاتون کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور مالک مکان اس کی بیٹی کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا، لڑکی نے اپنی ماں کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو اس نے فوراً پولیس سے مدد طلب کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور اس کی بیٹی کو تحفظ فراہم کیا۔
ترجمان نے بتایا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے، ظلم و زیادتی کی شکار خواتین پولیس کی مدد حاصل کرنے کیلئے 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔