30 Dec 2024
(لاہور نیوز) اے این ایف نے 8 کارروائیوں کے دوران 1478.494 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائیاں فیصل آباد، سرانان، کوئٹہ، پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 1477 کلو 510 گرام چرس، 498 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، کارروائی میں 61 گرام کوکین، 525 گرام وزنی 620 نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
ترجمان نے بتایا منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 5 ملزمان بھی گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔