اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سال2024 میں کتنے امراض قلب کے مریضوں کا علاج کیا گیا؟جانئے

29 Dec 2024
29 Dec 2024

(ویب ڈیسک) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سال 2024 میں این آئی سی وی ڈی اسپتال کراچی میں 13 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔

این آئی سی وی ڈی دنیا کا سب سے بڑا مفت امراض قلب کا اسپتال بن چکا ہے، این آئی سی وی ڈی نے دل کے بائی پاس آپریشنز، پرائمری انجیوپلاسٹیز اور دیگر جدید پروسیجرز بغیر کسی معاوضے کے انجام دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں این آئی سی وی ڈی کراچی میں 13 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اسپتال نے 9,857 پرائمری انجیوپلاسٹیز ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ 18,000 انجیوگرافیز، 2,020 پیڈیاٹرک کیتھٹرازیشنز اور 1,702 بڑوں کی اوپن ہارٹ سرجریز کی گئیں۔

ایکو کارڈیوگرامز کی تعداد 90,000 سے تجاوز کر گئی جبکہ 54,347 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا، پورے ملک سے آنے والے 160,427 مریضوں نے این آئی سی وی ڈی کی خدمات حاصل کیں، جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے افراد شامل تھے۔

بلوچستان کے بچوں کے لیے کوئٹہ میں شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے فروری 2024 میں پیڈیاٹرک کارڈیک خدمات کا آغاز کیا گیا یہاں 45 پیڈیاٹرک سرجریز، 102 انٹروینشنز اور 4,500 بچوں کی او پی ڈی خدمات فراہم کی گئیں، جن میں پیچیدہ کیسز کو کراچی منتقل کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے