29 Dec 2024
(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے 240 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کیلئے پنجاب کانسٹیبلری میں بھجوا دیا گیا۔
پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ ہونیوالے اہلکاروں میں فلائنگ سکواڈ ،اینٹی رائیٹ یونٹ شامل ہے، ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اہلکاروں میں علی نذیر، علی حسین، مدثر حسین، رضوان حیدر، محمد یونس، محمد وحید اکرم، محمد عبادت، محمد ساحر، حامد مختار، ذوہیب اقبال، داﺅ لطیف، ہاشم علی، محمد حنین آفاق احمد ،محمد فیضان، عبدالوہاب، محمد تصدق، سیف اللہ ،کاشف علی، محمد عامر اورمحمد کامران و دیگر شامل ہیں۔
تمام اہلکاروں کو فوری طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔