29 Dec 2024
(لاہور نیوز) لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا جس کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
لاہور پریس کلب کے انتخابات میں 2600 کے قریب ووٹر اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے، ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو گروپ کے متفقہ صدارتی امیدوار ارشد انصاری اور پائنیرز پروگریسو گروپ کے متفقہ صدارتی امیدوار بابر ڈوگر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کل 100 کے قریب امیدوار مدمقابل ہیں۔