29 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی سانحہ کے اشتہاری ملزم راشد محمود کو گرفتار کر لیا گیا، لیبیا کشتی سانحہ میں ملزم اشتہاری تھا، ملزم معصوم لوگوں کو یورپ کے خواب دکھا کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری ڈال کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔