29 Dec 2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وہ کسی ڈیل سے باہر نہیں آئیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 500 دن بعد بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ وہ عدالتوں سے انصاف لیکرسرخرو ہوں گے۔
رؤف حسن نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے17 ہفتوں سے ملنے نہیں دیاگیا، اگر بانی پی ٹی آئی ڈیل سے باہرآنا چاہتے تو 10 دن میں آجاتے، موجودہ حکومت کو تسلیم کیا ہے نہ کریں گے، پی ٹی آئی ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام لاسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی نوازشریف اورآصف زرداری کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں نام نہاد قومی حکومت کو بھی نہیں مانا جائے گا، عنقریب بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے، پی ٹی آئی جمہوریت، آئین اور قانون کی بات کرتی ہے۔