28 Dec 2024
(ویب ڈیسک) مناواں کے علاقے میں 2 کروڑ 24 لاکھ کی چوری کی واردات ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں چوری کی واردات سعودی پلٹ شہری عتیق الرحمٰن کے گھر ہوئی، پولیس کے مطابق عتیق الرحمٰن چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا،متاثرہ شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ رشتہ داروں کے گھر دعوت پرگیا ہوا تھا۔
چور گھر سے 50 تولے سونا،راڈو گھڑیاں، قیمتی موبائل فونزاور دیگر قیمتی اشیاء کا صفایا کر گئے،چور گھر کی الماریوں کے تالے توڑ کر 2 کروڑ 24 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے عتیق الرحمٰن کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔