اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

28 Dec 2024
28 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے خفیہ اطلاع پر گجرات کے علاقے شادمان کالونی میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں ضیاءالرحمان اور اعجاز احمد شامل ہیں، ملزمان پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایجنٹوں کی مدد سے شہریوں کو جعلی ویزے فراہم کررہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان جعلی پاسپورٹ، ویزا سٹیکرز اور دیگر سفری دستاویزات بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے فراڈکرتے تھے، ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کا حصہ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 20 پاکستانی اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ برآمد ہوئے، ملزمان سے بڑی تعداد میں جعلی ویزا سٹیکرز برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے جعلی ویزا سٹیکرز کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان سے یورپ کے 96، چین کے 18، برطانیہ کے 41 اور امریکا کے 12 جعلی ویزا سٹیکرز برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق ملزمان سے برازیل، انڈونیشیا، ترکی، سربیا، یونان، سویڈن، مالٹا، کروشیا، سپین، پرتگال اور یو اے ای کے جعلی ویزا سٹیکرز بھی برآمد ہوئے، ملزمان سے 95 جعلی اسٹامپس، بینک ڈیپازٹ سلپس، 13 جعلی رہائشی کارڈز ، امیگریشن اسٹمپس، لیمینیشن شیٹس اور دیگر سفری دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چیمبر آف کامرس کے جعلی کارڈز، سٹوڈنٹ کارڈز، موبائل فونز، لیمینیشن مشینیں، ٹائپنگ مشینیں بھی برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان کا منظم نیٹ ورک مختلف ایجنٹس کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا، ملزمان اور انکے ایجنٹس پورے ملک سے سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے جعلی ویزا سٹیکرز سادہ لوح شہریوں کو دیتے اور سادہ لوح شہریوں کو وزٹ ویزے یا عمرہ ویزے پر بیرون ملک بھجواتے تھے، جعلی ویزا سٹیکرز کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان شہریوں کو دبئی، آذربائیجان اور دیگر ممالک سے یورپ بھجوانے کی کوشش کرتے تھے ۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے