28 Dec 2024
(ویب ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر شارجہ سے آنے والے مسافر سے ایک کروڑ روپے مالیت کے آئی فون برآمد کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے کارروائی کے دوران انٹرنیشنل فلائٹ سے آنے والے مسافر سے ایک کروڑ روپے مالیت کے موبائل برآمد کئے ہیں، آنے والے مسافر کے پاس 37 آئی فون تھے۔
کسٹم حکام کے مطابق شک پر کسٹم اہلکاروں نے مسافر کے بیگ سے غیر قانونی طور پر لائے گئے موبائل فون برآمد کئے۔
