اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

یورپی یونین نے بھی ملٹری کورٹ بارے تحفظات کا اظہار کیا: سلمان اکرم راجہ

28 Dec 2024
28 Dec 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نےبھی ملٹری کورٹ بارے تحفظات کا اظہارکیا۔

دنیا نیوزکے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل انسانی حقوق کی نفی ہے، ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے بھی ملٹری کورٹ بارے تحفظات کا اظہارکیا، فوجی عدالتوں میں جو ہوتا ہے ہم سب جانتے ہیں، اگربانی کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا توایک بچگانہ حرکت ہوگی، پی ٹی آئی کے دور میں بھی اگر کسی کو فوجی عدالتوں سےسزا ہوئی توغلط ہوا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات سننے والے وزارت دفاع کے افسران ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کوئی بڑی سزا ہوئی توکوئی نہیں مانے گا، پارٹی کو دباؤ میں رکھنے کے لیے ہمارے لوگوں کو قید میں رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومئی،26نومبر پر عدالتی کمیشن،قیدیوں کی رہائی ہمارے مطالبے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوکوئی ڈیل آفرنہیں ہوئی، عمران خان کے لیے مختلف آپشنز سے متعلق باتیں تو چل رہی ہیں، ملک کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے