28 Dec 2024
(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے ، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردیے گئے۔
موٹروےایم 2لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم فور کو بھی بند کر دیا گیا۔
قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہی، جھنگ، صفدرآباد، گوجرہ اور گگو منڈی میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ترجمان موٹر ویز کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔